Posts

Showing posts from March, 2023

Occulatation of Prophet Essa AS by Abu Hayyan Saeed

  حضرت عیسیٰ علیہ السلام   کی آمد سے متعلق تمام احادیث من گھڑت جعلی اور قرآن کریم کے خلاف ہیں۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے "آنے" کا عقیدہ  عیسائیت کے اصولوں میں سے ایک ہے۔ اس عقیدے کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔   رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نہ کوئی مہدی آئے گا اور نہ کوئی نبی آئے گا  یہ ختم نبوت کا بنیادی اصول ہے۔ ابو حیان سعید قرآن کریم نے سورۃ آل عمران آیت نمبر 5  , سورۃ المائدہ آیت نمبر  117   سورہ مریم آیت 33 میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے دوبارہ آنے کی سختی سے تردید کی ہے۔ سورہ آل عمران آیت نمبر 55 إِذْ قَالَ ٱللَّهُ يَـٰعِيسَىٰٓ إِنِّى مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَىَّ وَمُطَهِّرُكَ مِنَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَجَاعِلُ ٱلَّذِينَ ٱتَّبَعُوكَ فَوْقَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓا۟ إِلَىٰ يَوْمِ ٱلْقِيَـٰمَةِ ۖ ثُمَّ إِلَىَّ مَرْجِعُكُمْ فَأَحْكُمُ بَيْنَكُمْ فِيمَا كُنتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ . ’’میں نے فیصلہ کیا ہے کہ تمھیں وفات دوں گا اوراپنی طرف اٹھالوں گا اور(تیرے )ان منکروں سے تجھے پاک کروں گا اورتیری پیروی کرنے والوں کوقیامت کے دن تک ان منکر...

Ghazwa e Hind , Fact or Fiction by Abu Hayyan Saeed

  اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ  اے اللہ! تو ہی حقیقی سلامتی والا ہے اور تیری ہی طرف سے سلامتی مل سکتی ہے  اے بزرگی اور عزت والے! تیری ذات بڑی بابرکت ہے۔ غزوہ ہند حقیقت یا افسانہ ابو حیان سعید غزوہ ہند، حقیقت یا افسانہ؟ آئیے جانتے ہیں حقائق کیا ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ 2023 میں ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی اب 22 کروڑ ہے جو کہ 2099 میں 70 کروڑ سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ اگر ہم فرض کریں کہ قیامت ایک ہزار سال کے بعد آئے گی تو ہندوستان میں مسلمانوں کی متوقع آبادی 300 کروڑ کے لگ بھگ ہوگی، سوال یہ ہے کہ ہندوستان کے 300 کروڑ مسلمان چند ہزار آوارہ غنڈوں کے حملے کو کیسے برداشت کریں گے۔  وہ ان غنڈوں کو نیست و نابود کر دیں گے اور یہ احمقانہ غزوہ ہند کا ڈراپ سین ہو گا... مضحکہ خیز کہانیاں اور ان کہانیوں کے بے حس احمق پیروکار!! صحاح ستہ میں صرف سنن نسائی # 3175 ~ 3177 میں ان روایات کو بیان کیا گیا ہے۔  أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحِيمِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا أَسَدُ بْنُ مُ...

Legitimacy of Hadiths or Not ? Abu Hayyan Saeed

  احادیث کا شرعی جواز احادیث کی روشنی میں ابو حیان سعید کیا پوچھ سکتے ہیں کہ ان احادیث کو رد کرنے اور دوسری صحاحِ ستہ کی احادیث کو شرف قبولیت بخشنے کا معیار کیا ہے ؟ کس نے یہ معیار مقرر کیا ہے ؟ اس کی بنیاد کیا ہے ؟ صرف موضوعات کی بنیاد پر یا راویان کے نسب حسب کیوجہ ہے۔؟ کیا صحاحِ ستہ کی بقایا احادیث کو کماحقہ تجزیہ کے بعد صحیح کا درجہ دے دیا ہے اس کے بعد کوئی معترض نہیں ہو گا؟ برائے مہربانی سوالات کو مد نظر رکھ کر جواب دینا۔ میرے محترم دوست حیدر ملک صاحب  نے حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں چند انتہائی اہم بنیادی سوالات پوچھے۔ جناب حیدر ملک کے تمام سوالات، میں جامع انداز میں مختصر جواب دینا چاہتا ہوں۔ میں حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے جواز کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں اور احادیث سے ہی اس کی دلیل پیش کرنا چاہتا ہوں۔ لیکن میں یہ مانتا اور سمجھتا ہوں کہ احادیث رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور کی تاریخ ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ میرے دوست کو اس کے زیادہ تر سوالات کے جواب مل جائیں گے۔ آئیے پہلے شروع کرتے ہیں  رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں فیصلے کیسے ہوتے تھے.....